سوشل میڈیا کی کوئین ’’ پریا پرکاش وارئیر ‘‘ کی نئے انداز میں تصاویر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پرایک منفرد انداز میں آنکھ مارنے کے سٹائل کی ایک ویڈیو سے مشہور ہونے والی اداکارہ پریا پرکاش واریئر کی انتہائی خوبصورت تصاویر سامنے آ گئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پریا پرکاش واریئر کی ملیالم فلم ’ اوروآدھار لو‘ 14 ستمبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے اور آج کل وہ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی جارہی ہیں ، پریا پرکاش وارئیر نے حال ہی میں مقامی میگزین کے کور پیج کیلئے فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہیں ۔ ان تصاویر میں پریا پرکاش نے اپنے گھنگریالے خوبصورت بالوں کو سٹریٹ کروا لیا ہے جس میں وہ اور بھی زیادہ دلکش نظر آ رہی ہیں ۔