نامور اداکار حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ اسٹیج پر کام کرنے کی خواہش ہے لیکن ابھی تک مجھے میرے مرضی کا کردار نبھانے کی پیشکش نہیں ہوئی ۔ کسی بھی اداکار کیلئے اسٹیج سیکھنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے اور میرے بھی خواہش ہے کہ ستیج پر کام کروں ۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے کرام آرٹ کونسل کی طرف سے اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اسکرپٹ میں اپنا کردار دیکھ کر معذرت کرلی تھی ۔ یاد رہے کہ معروف ڈارمے بلبلے میں حنا دلپذیر ’مومو‘ کے نام سے اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔


