انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں ، اداکارہ مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ آئٹم سانگ کرنا کوئی غلط کام نہیں ، مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ۔ پاکستانی فنکارشہرت کیلئے بھارت جاتے ہیں مگر آجکل بھارت پاکستانی فنکاروں کے ساتھ جو سلوک کر رہا ہے اس پر انکی آنکھیں کھل جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں اب وقت آچکا ہے کہ ہماری اپنی پروڈکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں ۔