ویرات کوہلی ، ظہیر خان اور یووراج سنگھ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری بھی بالی ووڈ حسینہ کی زلف کے اسیر نکلے

بھارت میں کرکٹرز اور اداکاراﺅں کی بہت سی جوڑیاں سامنے آئیں جن میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جوڑی کو سب سے بہترین قرار دیا جاتا ہے ۔ فاسٹ باﺅلر ظہیر خان نے بھی سانگریکا گھاٹگے کیساتھ شادی کی جبکہ یووراج سنگھ نے بھی اداکارہ ہیزل کیچ کو اپنی دلہنیا بنا لیا اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان جوڑیوں میں ایک اور اضافہ ہونے جا رہا ہے ۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری کا بھی بالی ووڈ حسینہ کیساتھ معاشقہ منظرعام پر آ گیا ہے ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق روی شاستری اور بالی ووڈ اداکارہ نمرت کور کا معاشقہ چل رہا ہے اور کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ دونوں گزشتہ 2 سال سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں تاہم اس معاملے کو انہوں نے راز ہی رکھا ۔