بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کا کنگنا رناوت کے بعد اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا

نامور بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کا کنگنا رناوت کے بعد اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ ایک اور سکینڈل سامنے آگیا ۔ اداکار ہریتھک روشن ابھی ایک تنازع سے باہر نکلے ہی تھے کہ ایک اور تنازع کا شکار ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ہریتھک روشن اور فلم باغی 2 کی مرکزی اداکارہ دیشا پٹانی یش راج بینر تلے بننے والی فلم میں ایک ساتھ کام کررہے تھے جہاں ہریتھک نے اداکارہ کے ساتھ فلم کے سیٹ پر نزدیکیاں بڑھانے کی کوشش کی ۔

ہریتھک روشن کے نامناسب رویے کے باعث دیشا نے فلم سے کنارہ کشی اختیار کرلی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیشا پٹانی نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہریتھک روشن بہت ہی باوقار اورخوش رہنے والے انسان ہیں ۔ دوسری جانب ہریتھک روشن نے ان کے خلاف افواہیں پھیلانے والے صحافی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جم جوائن کرلیں تاکہ ورزش کرنے سے آپ کے دماغ میں موجود کچرا صاف ہوجائے ۔