پریانکا چوپڑا کی مقامی یتیم خانے میں بچوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی

اداکارہ پریانکا چوپڑا کی مقامی یتیم خانے میں بچوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے منگیتر نک جوناس نے اتوار کو ممبئی میں سینٹ کیتھرین کے یتیموں کی پرورش کے ادارے میں بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور اس دوران اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایک بچی کے ساتھ اپنی فلم ’’ غنڈے ‘‘ کے گانے ’’ تو نے ماری انٹری ‘‘ پر ڈانس بھی کیا جسے گلوکار نک جوناس نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ۔