کینسر میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کا اپنے بیٹے کے نام جذباتی خط

بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے حال ہی میں سوشل میڈیا کے ذریعے چونکانے والا انکشاف کیا تھا ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ وہ کینسر سے متاثر ہیں اور نیو یارک میں علاج کروا رہی ہیں ۔ اس پر سونالی نے ایک خط کے ذریعے اپنی حالت بیان کی ہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے اپنے بیٹے رنویر کے نام ایک جذباتی خط شیئر کیا ۔ اپنے بیٹے رنویر کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سونالی نے لکھ۔ ” 12 سال ، 11 مہینے اور 8 دن پہلے جس لمحہ اس کی پیدائش ہوئی تب ہی میرے پیارے بیٹے رنویر نے میرا دل اپنے نام کر لیا تھا ۔ اس کے بعد میری اور گولڈی کی زندگی میں رنویر کی خوشی اور دیکھ بھال ہی اہم رہی ، لیکن جب کینسر نے میری زندگی میں قدم رکھا تو اس وقت ہماری سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ ہم رنویر کو اس بارے میں کیسے بتائیں گے ۔ جتنی ہم اس کی فکر کرتے ہیں اتنا ہی یہ بھی چاہتے تھے کہ اسے ساری حقیقت بتائی جائے ۔ ہم نے ہمیشہ اسے ہر بات بتائی اور اس نے بہت ہی سنجیدگی کے ساتھ ہر بات کو سنا اور سمجھا ہے ۔ اس کی اسی بات نے مجھ میں نئی طاقت بھر دی اور اب وہ کئی مرتبہ والدین کی طرح برتاو کرتا ہے ، وہ بتاتا ہے کہ کیا کرنا صحیح ہے اور کیا غلط ہے ۔