شاہ رُخ خان اور پریانکا چوپڑا کا معاشقہ ، گوری خان نے ایسی دھمکی دی کہ شاہ رُخ کو آئندہ ایسا کرنے کی کبھی جرأت نہ ہو گی

بالی ووڈ میں بہت سے معاشقے سامنے آئے ، لیکن اس کی بازگشت اس وقت اور بھی زیادہ ہوئی جب سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ”سنجو“ سینماء گھروں کی زینت بنی ۔ سنجے دت کے معاشقوں کے ذکر کیساتھ ہی دیگر ستاروں کے ’عشقیہ‘ واقعات کی یادتیں تازہ ہو گئیں جن میں شاہ رخ اور پریانکار چوپڑا بھی شامل ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا کے عشق کی افواہیں عام ہونے لگی تھیں اور یہ سب کچھ 2007ء میں فلم ” ڈان “ کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوا جب شاہ رخ خان بظاہر پریانکا چوپڑا کے بہت قریب ہو گئے تھے ۔ فلم کی تشہیری مہم شروع ہوتے ہی افواہیں بھی زور پکڑ گئیں ۔

گوری خان نے ابتدائی طور پر تو کچھ خاص توجہ نہ دی لیکن جب پانی سر سے گزر گیا تو انہوں نے مبینہ طور پر شاہ رخ خان خان سے طلاق لینے کی دھمکی دی اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے دوبارہ پریانکا چوپڑا کیساتھ کام کرنے پر پابندی بھی عائد کر دی ۔ انڈسٹری کے کچھ ’ بااختیار‘ افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ گوری خان نے بالی ووڈ انڈسٹری میں اس قدر ’ طاقتور‘ ہیں کہ اپنے اپنے بہترین دوست کرن جوہر سمیت دیگر دوستوں سے مل کر پریانکا کے تمام پراجیکٹس منسوخ کروا کر انڈسٹری سے ہی باہر کر دیا ۔ گوری کی یہ چال کام کر گئی جس کے بعد شاہ رخ اور پریانکا کے درمیان فاصلے پیدا ہو گئے جبکہ ” ڈان 2 “ کے بعد دونوں نے کسی فلم میں ایک ساتھ اداکاری بھی نہیں کی ۔