بالی ووڈ اداکارہ کاجول کی شاپنگ مال میں گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نامور بالی ووڈ اداکارہ کاجول شاپنگ مال میں چلتے چلتے اچانک گر پڑیں ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکاراؤں اور ماڈلز کی ریمپ پر واک کے دوران یا ہائی ہیل پہن کر چلنے کے دوران گرنے کی ویڈیو اکثر منظر عام پر آتی رہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہوجاتی ہیں ، شائقین بھی ان ویڈیو کو دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے ہیں ۔ بھارتی اداکارہ کشمیرا شاہ ، سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سمیت متعدد اداکارائیں یا تو ریمپ پر واک کے دوران یا پھر اونچی ایڑی کے جوتے پہننے کی وجہ سے گر چکی ہیں جن کا سوشل میڈیا پر کافی مذاق بھی اڑایا گیا تھا اور اب اداکارہ کاجول بھی اسی فہرست میں شامل ہوگئیں ۔