اشتہارمیں کام سے پہلےیہ کام ضرور کرتاہوں ، اکشے کمارکے بیان نے شہریوں کے دل جیت لیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمارکا کہنا ہے کہ مجھے لوگ اپنے ایڈ میں کام کرنے کے لیے منہ مانگی معاوضہ دینے کے لیے تیاررہتے ہیں لیکن وہ مضر صحت چیز کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میرے پاس نا تو پیسے کی کمی ہے اور نا ہی کام کی، لوگ مجھےگٹکے اشتہارات میں کام کرنے کے منہ پانگے پیسے دینے کوتیارہوتے ہیں۔

لیکن میں جب بھی کسی اشتہارمیں کام کرتا ہوں اس سے پہلے اس کے بارے میں اچھی طرح چھان بین ضرورکرلیتا ہوں کہ کہیں وہ چیز ملک اور معاشرے کے لئے نقصان دہ تو نہیں۔اس موقع پراکشے کمارنے اپنی فنکاربرادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہرقسم کے نشے سے دوررہیں۔