بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ”سنجو“ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ، ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی بالی ووڈ میں کھلبلی مچا دی

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ”سنجو“ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جس نے ابھی سے ہی بالی ووڈ میں کھلبلی مچا دی ہے اور شائقین فلم ریلیز ہونے کے انتظار میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جنہوں نے انتہائی عمدہ اداکاری کی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اب تک ان کی سب سے بہترین فلم ثابت ہو گی۔ میں سونم کپور بھی نظر آئیں گی جبکہ سنجے دت کے والد سنیل دت کا کردار پاریش راول نے ادا کیا ہے ۔ اس فلم میں سنجے دت کی زندگی کے برے سے برے لمحات کو بھی دکھایا گیا ہے اور نوجوانی میں نشہ کرنے سے لے کر دہشت گردی کے الزام میں جیل جانے تک کی کہانی بھی اس فلم میں بتائی گئی ہے ۔