بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی بھی سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ بھارت ‘‘ میں جلوہ گر ہونے کو تیار

عید کے موقع پر اپنے مداحوں کیلئے نئی فلموں کا تحفہ دینے والے سلمان خان ایک بار پھر نئی فلم کا تحفہ دیں گے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی عباس ظفرکی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ بھارت ‘‘ کی شوٹنگ جاری ہے جبکہ فلم میں پریانکا چوپڑا ایک طویل عرصے کے بعد پھر سے سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی بلکہ ’’ باغی ٹو ‘‘ کی اداکارہ دیشا پٹانی بھی سلمان خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی جس کا باقاعدہ اعلان علی عباس نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کیا ہے ۔ علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بھارت 2014 ‘ میں بننے والی جنوبی کورین فلم ‘Ode To My Father’ کی کاپی ہے جس میں سلمان خان اور پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گے ۔ واضح رہےکہ یہ فلم 2019 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔