بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی کی لے پالک بیٹی دیشانی چکرورتی بھی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار

بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی کی لے پالک بیٹی دیشانی چکرورتی بھی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیشانی چکرورتی بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی گود لی ہوئی بیٹی ہیں جنہیں اْن کے اصل ماں باپ کوڑے دان میں چھوڑ گئے تھے تاہم خبر نشر ہونے پر اداکار نے بچی کو گود لینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ متھن چکرورتی کے بچوں میں میموح ، اْشمے اور نماشی ہیں جب کہ اْن کی گود لی ہوئی بیٹی دیشانی ان دنوں نیو یارک فلم اکیڈمی میں اداکاری کے کورس میں مصروف ہیں ۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ میں ان دنوں اقرباپروری کا رجحان ہے اور نئے چہروں کی انٹری کے لئے معروف فنکاروں کے بیٹے اور بیٹیوں کو ہی اہمیت دی جاتی ہے جس کی تازہ مثال سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان ، سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور، چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے ہیں جو رواں سال بالی ووڈ میں مختلف فلموں کے ذریعے ڈیبیو کررہی ہیں ۔