’’ تم نے تو میرے پیار کی قدر نہ کی ‘‘ ، اداکار فیروز خان کی الیزے سے شادی کے بعد سجل علی نے بھی جواب دینے کیلئے شادی کا فیصلہ کر لیا

اداکارہ سجل علی کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے اداکار فیروز خان کی شادی الیزے کیساتھ ہو چکی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی کا نام لے کر خوب ’چھیڑ چھاڑ‘ کی ۔ سب ہی جانتے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کے انتہائی قریب تھے اور دونوں کی دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے دونوں شادی کے خواہشمند تھے مگر کئی وجوہات کی بناء پر ان کے راستے جدا ہو گئے اور فیروز خان نے الیزے خان سے شادی کر لی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیروز خان کو جواب دینے کیلئے اداکارہ سجل علی نے بھی شادی کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کس کیساتھ شادی کرنے والی ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سجل علی کی دوستی ان دنوں ایک مشہور شخصیت کیساتھ ہے اور دونوں عنقریب شادی کرنے کا اعلان کریں گے ۔