بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا بھارتی کرکٹر سریش رائنا کی مداح نکلیں

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا بھارتی کرکٹر سریش رائنا کی مداح نکلیں ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوناکشی سنہا نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی کرکٹر سریش رائنا کو پسند کرتی ہیں ۔ نہ صرف یہ بلکہ وہ ان کی بہترین پرفارمنس پر اپنے ٹویٹر سے انہیں ٹیگ کرکے ان کے لئے پیغام بھی لکھتی ہیں ۔ واضح رہے کہ سریش رائنا ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز ہیں جبکہ سوناکشی سنہا فلم ’’ کلنک ‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی ۔