وہ وقت جب جوہی چاولہ نے عامر خان کے ساتھ بوس و کنار والا سین کرنے سے انکار کر دیا

بالی ووڈ اداکار عامر خان کا کوئی ثانی نہیں ہے اورانہوں نے اپنے اس طویل کیریئر میں انتہائی شاندار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم ان فلموں میں ایک ایسی فلم بھی ہے جسے آ ج تک نوجوان دیکھ رہے ہیں اور وہ فلم ہے ’ قیامت سے قیامت تک ‘ ۔ تفصیلات کے مطابق اس فلم کے ڈائریکٹر منصور خان نے ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے انتہائی حیران کن واقعے سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم کے گانے ’ اکیلے ہیں تو کیا غم ہے‘ کے سین عکسبند کیے جارہے تھے کہ اس میں جوہی چاولہ نے عامر خان کی دونوں گالوں اور ماتھے پر بوسہ دینا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا ۔

منصور خان کا کہنا تھا کہ میرا اسسٹنٹ میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ جوہی چاولہ نے یہ سین کرنے سے انکار کر دیا ہے ، جس کے بعد میں اٹھا اور باہر گیا اور میں نے وہاں جا کر کہا سب لوگ کام روک دیں اور جہاں ہیں وہیں بیٹھ جائیں اور سب سے ویسا ہی کیا اور جب 10 منٹ گزرے تو مجھے بتایا گیا کہ جوہی چاولہ نے وہ سین کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جس کے بعد شوٹنگ کا دوبارہ شروع کیا گیا ۔ واضح رہے کہ یہ فلم آج سے 30 سال قبل 29 اپریل کو ریلیز کی گئی تھی ۔