شاہ رخ خان کی مشہور فلم ’’ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘‘ کی انجلی کا ’’ بولڈ فوٹو شوٹ ‘‘ سوشل میڈیا پر ، والدین ناراض

شاہ رخ خان کی مشہور زمانہ فلم ’’ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘‘ تو آپ نے ضرور دیکھی ہو گی اور اس میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کی بیٹی ’’ انجلی ‘‘ کا کردار نبھانے والی اب یہ ننھی پری 30 سال کی ہو گئیں اور کافی بولڈ بھی ہو چکی ہیں تاہم جب ان کی نیم برہنہ تصاویر جب ان کے والدین نے دیکھیں تو وہ کافی غصے میں بھی آگے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق انجلی کا کردار نبھانے والی اس لڑکی کا اصل نام ’ ثناء سعید ‘ جو کہ اب 30 سال کی ہو چکی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے خواتین کے ایک میگزین کیلئے فوٹو شوٹ کروایا ہے اور اس میں کچھ تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کیں جس میں وہ کافی بولڈ نظر آ رہی ہیں ۔

انہوں نے کرن جوہر کی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اس کے علاوہ وہ کئی ٹی وی شوز میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں ۔ تاہم جب وہ فلم سٹوڈنٹ آف ایئر میں کام کر رہی تھیں تو انہیں اپنی فیملی کا کافی دباﺅ برداشت کرنا پڑ اتھا کیونکہ ان کے والد نہیں چاہتے تھے کہ ثناء ایکٹنگ میں اپنا مستقبل بنائیں اور جب انہوں نے یہ معلوم ہوا کہ وہ فلم میں انتہائی کم لباس پہن کر اداکاری کریں گی تو وہ کافی ناراض بھی ہوئے ۔