پنجابی فلموں میں کام کر نے سے خوفزدہ نہیں ہوں اگر کسی اچھی فلم میں موقعہ ملے گا تو ضرور کام کروں گا ، فواد خان

فلم سٹار فواد خان نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں میں کام کر نے سے خوفزدہ نہیں ہوں اگر کسی اچھی فلم میں موقعہ ملے گا تو ضرور کام کروں گا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں فواد خان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی مضبوطی میں پنجابی فلموں کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے اور اگر مجھے بھی پنجابی فلموں میں کام کرنے کا موقعہ ملا تو ضرور کام کروں گا کیونکہ مجھے بھی پاکستانی فلم انڈسڑی اور اسکی ترقی سے بہت محبت ہے ۔