کترینہ کیف کی اپنی بہنوں کے ساتھ فیملی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی فیملی فوٹونے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف ان دنوں فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی سے عارضی وقفہ لے کر اپنی فیملی کے پاس وقت گزارنے گئی ہوئی ہیں اور اسی دوران انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جوان کے مداحوں میں بے حد مقبول ہو رہی ہے ۔ کترینہ ان دنوں لندن میں اپنی بہنوں اور بھائی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں ۔ کترینہ کیف کی 5 بہنیں اور ایک بھائی ہیں ۔ حال ہی میں کترینہ کی چھوٹی بہن ازابیل کیف نے ڈانس فلم ’’ ٹائم ٹو ڈانس‘‘ میں سورج پنچولی کے ساتھ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے ۔