فیروز خان کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ماہرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، اداکارہ کی بے باکی سے لوگ دنگ

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی ہر پاکستانی کے دل میں بستی ہیں اور ان کی فلم کا بھی ہر پاکستانی بے چینی سے انتظار کرتا ہے تاہم اب انہوں نے اداکار فیروز خان کی مہندی کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے خوب رنگ بھی جمایا ۔ نجی ٹی وی کے معروف ڈرامے ’ خانی‘ سے شہرت پانے والے اداکار فیروز خان شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں اور گزشتہ روز ان کی مہندی کی رسم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرہ خان اور فواد خان سمیت پاکستانی انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی اور خوب ہلا گلا کیا ۔ اس موقع پر تقریب میں رنگ جماتے ہوئے ماہرہ خان کی ڈانس کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے ۔ جس میں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا انتہائی خوبصورت لباس پہن رکھا ہے اور وہ رقص کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ۔