کرینہ کپور اور سیف علی خان کا بیٹا تیمور پیدائش کے بعد سے ہی میڈیا کی زینت ، لیکن کرینہ کو بیٹے کی میڈیا کوریج سخت ناپسند

بالی ووڈ کی بیبو کرینہ اور اداکار سیف علی خان کا بیٹا تیمور پیدائش کے بعد سے ہی میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے ، تاہم اب اداکارہ بیٹے کی تصاویر اور اس کی ایک ایک حرکت نوٹ کرنے پر خوب برہم ہوگئیں ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کرینہ کپور کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ انہیں بالکل پسند نہیں ہے جس طرح تیمور کی تصاویر اور اس کی ایک ایک حرکت نوٹ کر کے خبروں کی زینت بنایا جاتا ہے، وہ کیا کھاتا ہے؟ کہاں جاتا ہے؟ کیا پہنتا یا پھر اس کے ہیئر سٹائل پر بار بار بات کرنا اب برا لگتا ہے، سمجھ نہیں آتا کہ وہ اس ٹرینڈ کو کیسے روکیں؟ کیونکہ وہ محض ابھی 14 ماہ کا ہے ۔ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اب تیمور بھی اس ٹرینڈ کا عادی ہوگیا ہے کیونکہ جب اس کی مختلف تصاویر کا موازنہ کرتی ہوں تو وہ بھی اب پوز دے کر تصویریں کھنچواتا ہے۔