’ میں ’’ کرن جیت ‘‘ سے سنی لیون کیسے بنی‘ ، سنی لیون نے اپنی ہی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا

بالی ووڈ انڈسٹری کی آئٹم گرل اور خوبرو اداکارہ سنی لیون نے اپنی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنی لیون نے اپنی زندگی پر مبنی فلم ’ کرن جیت ‘ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کینیڈا سے کیوں منتقل ہوئی ؟، سنی نام کا انتخاب کیوں کیا اور میری زندگی کیسی تھی، میری بائیو گرافی میں مداح یہ سب کچھ جان سکیں گے۔

زی فائیو ویب سیریز کے آفیشل پیچ کی جانب سے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ اب سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اداکارہ ہوں گی کیوں کہ اُن کی زندگی پر مبنی فلم ’ کرن جیت ‘ بہت جلد آ رہی ہے ۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں پیدا ہونے والی 36 سالہ سنی لیوں کا اصل نام ’ کرن جیت کور وہرا‘ ہے جوکہ اب تک جسم ٹو ، راگنی ایم ایم ایس اور ایک پہیلی لیلا جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔