عمران خان نے پاکستانی فلم ” کیک“ کے پریمیئر میں شرکت کی ، شیخ رشید بھی ہمراہ تھے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فلم دیکھنے سینما پہنچ گئے ، فیصل جاوید ، زلفی بخاری اور شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے دوست زلفی بخاری کی فرمائش پر فلم ” کیک“ کے پریمیئر میں شرکت کی اور فلم سے محظوظ ہوئے ۔ ” کیک “ میں اداکارہ صنم سعید ، آمنہ شیخ ، عدنان ملک اور محمد احمد سمیت دیگر کام کر رہے ہیں۔