پاکستانی اداکار جنہوں نے حیرت انگیز طور پر اپنا وزن کم کر لیا

فلمی پردے اور ٹیلی ویژن سکرین پر اپنی شناخت بنائے رکھنے کیلئے اداکاروں کو بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں. یہاں ہم آپ کو ایسے پاکستانی اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے کڑی محنت کے بعد اپنا وزن کم کر کے سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے. یاسر حسین پاکستانی ڈراموں کے مشہور اداکار اور لکھاری ہیں. انھیں شادی مبارک ڈرامے سے خاصی شہرت حاصل ہوئی تھی.

اس ڈرامے میں ان کے مدمقابل کبریٰ خان نے اہم رول ادا کیا تھا. اداکاری کو بطور کیریئر اپنانے سے قبل یاسر شاہ کی تصویریں دیکھیں تو یقین نہیں آتا. ایمان خان ایمان خان کا شمار بھی پاکستانی ٹیلی وژن کی ابھرتی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے. اس 18 سالہ اداکارہ کو پہلے پہل ڈراموں کے ہیرو یا ہیروئنز کی بہنوں کے کرداروں میں لیا جاتا تھا تاہم جب سے ایمان خان نے خود پر توجہ دینا شروع کی ہے، ان کی دلکشی میں اضافہ ہوا ہے اور ہدایتکاروں نے انھیں ہیروئنز کے کردار میں لینا شروع کر دیا ہے.

فرح شاہ فرح شاہ نے نیوز اینکر سے اپنا کیریئر شروع کیا لیکن کچھ عرصے بعد ہی اسے خیر باد کہتے ہوئے ڈراموں میں قسمت آزمائی کی اور بے پناہ شہرت حاصل کی. فرح شاہ کو ڈرامہ سیریل لنڈا بازار سے بہت مقبولیت حاصل ہوئی تھی لیکن کچھ عرصہ سکرین سے دور رہنے کی وجہ سے انہوں نے اپنا خیال رکھنا چھوڑ دیا جس کی وجہ سے انھیں موٹاپے نے آ گھیرا تھا، تاہم اب کڑی محنت کے بعد انہوں نے اپنا وزن کم کر کے دوبارہ سب کو اپنا گرویدہ کر لیا ہے.

آغا علی کا شمار بھی پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کے اہم اداکاروں میں ہوتا ہے. بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ آغا علی کے والد بھی پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے مشہور اداکار تھے اور ان کا نام آغا سکندر تھا. تاہم آغا علی صرف 4 سال کے ہی تھے کہ ان کے والد اس جہان فانی سے کوچ کر گئے. آغا علی نے نوجوانی میں قدم رکھتے ہی اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا اور ایکٹنگ کو ہی اپنا کیریئر بنایا. اداکاری سے قبل کی تصویریں دیکھیں تو آغا علی کو پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے.