فلم ’’ ویر دی ویڈنگ ‘‘ لڑکے اور لڑکی کے درمیان روایتی محبت کی کہانی پر مبنی نہیں ہے ، کرینہ کپور خان

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ فلم ’’ ویر دی ویڈنگ ‘‘روایتی محبت کی کہانی پر مبنی نہیں ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ فلم’’ ویر دی ویڈنگ ‘‘ روایتی محبت کی کہانی لڑکے اور لڑکی کے درمیان روایتی محبت کی کہانی پر مبنی نہیں ہے بلکہ یہ ایک منفرد کہانی پر مبنی فلم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسی بہت سی فلموں میں کام کر چکی ہوں لہذا میں نے سوچا کہ کچھ مختلف ہونا چاہیے ۔ واضح رہے کہ فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔