مہوش حیات نے اپنے چہرے کے بجائے جسم کے ایسے حصے کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی کہ صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے

اداکار اور اداکارائیں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر کے صارفین کو نجی زندگی کے بارے میں بھی آگاہ کرتے رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ مہوش حیات نے اپنے چہرے کے بجائے جسم کے ایسے حصے کی تصویر اپ لوڈ کر دی کہ نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا اور صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی جس میں ان کا چہرہ دوسری طرف تھا جبکہ کمر نظر آ رہی تھی اور جو ٹی شرٹ پہن رکھی تھی اس پر لکھا تھا ”معاف کرنا میں لیٹ ہو گئی، میں آنا نہیں چاہتی تھی۔“

ایک صارف کو تصویر دیکھتے ہی معلوم ہو گیا کہ اب کیا ہو گا جس نے لکھا ”میں یہاں صرف کمنٹس پڑھنے آیا ہوں“

ایک اور صارف نے لکھا ”ایمانداری کی بات ہے کہ زلزلے ان لوگوں کی وجہ سے ہی آتے ہیں !!! اللہ ہم سے ناراض ہیں اور وہ زلزلوں سے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہیں کہ شائد میرے بندے استفغار کر لیں“

ایک صارف کا کہنا تھا ”مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیا دکھا رہی ہے، اپنا لباس، ٹی شرٹ پر لکھے ہوئے جملے یا پھر اپنے جسم کے حصے؟ اور پھر اس کا مطلب ہی کیا ہے؟ کچھ زیادہ ہی ہو گیا، سمجھ نہیں آ رہا“

ایک صارف نے لکھا ”میں نہیں آ سکتی کیونکہ میں اپنے کولہے دکھانے میں مصروف ہوں۔ پھر کہتے ہیں کہ ریب کیوں ہوتے ہیں، اب کوئی کم عقل یہ تصاویر دیکھ کر کیا سوچے گا“