پاکستانی اداکارہ صباء قمر نے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آنے والا واقعہ سنایا تو ہر آنکھ ہی اشکبار ہو گئی

پاکستانی اداکارہ صباءقمر نے اپنی بھارتی فلم کی شوٹنگ کے دوران ائیرپورٹ پر پیش آنے والے شرمناک ترین واقعے سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو حقیقت جان کر ہر آنکھ ہی اشکبار ہو گئی ہے کہ دنیا میں پاکستانیوں کیساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔ اداکارہ صباء قمر ہر موضوع پر کھل کر اظہار خیال کرنے سے کبھی نہیں گھبراتیں اور اس وجہ سے وہ اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی بنی رہتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں قصور میں ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل پر نہ صرف شدید الفاظ میں مذمت کی بلکہ حکومتی نااہلی اور بیرون ممالک ائیرپورٹس پر پاکستانیوں کیساتھ ہونے والے سلوک سے بھی پردہ اٹھایا۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران بھیگی آنکھوں سے انہوں نے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آنے والا واقعہ سنایا تو ہر آنکھ ہی اشکبار ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی ٹیم کیساتھ فلم کی شوٹنگ کیلئے تبلیسی گئیں تو ائیرپورٹ پر تمام بھارتی لوگوں کو آگے بھیج دیا گیا لیکن مجھے روک لیا گیا کیونکہ میرے پاس ’سبز پاسپورٹ‘ تھا۔ میری انتہائی سخت چیکنگ کی گئی اور انٹرویو کے بعد مجھے آگے جانے دیا گیا اور اس روز مجھے اندازہ ہوا کہ ہماری دنیا میں کتنی کو عزت ہے۔