سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان نے فوٹوگرافرز کو دیکھتے ہی منہ چھپا لیا ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے کے قریب سارا علی خان نے فوٹوگرافرز کو دیکھتے ہی منہ چھپا لیا۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو دیکھنے والے بھی حیران پریشان رہ گئے کہ آخر انہیں اپنا چہرہ چھپانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سارا علی خان کی جس وقت تصاویر لی گئیں، وہ ’نیل سیلون‘ سے باہر نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھنے جا رہی تھیں تاہم جیسے ہی انہوں نے ’پاپارازی‘ فوٹوگرافرز کو دیکھا تو فوراً اپنا چہرہ چھپا لیا۔ سارا علی خان اپنی پہلی فلم ”کیدرناتھ“ کی ریلیز سے پہلے ہی کافی شہرت حاصل کر چکی ہیں۔