بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا مومی مجسمہ لندن میں مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا

بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا مومی مجسمہ لندن میں مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان ، ایشوریہ رائے سمیت دیگر فنکاروں کے بعد اداکارہ کاجول کا مومی مجسمہ بھی لندن میں مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا جسے رواں سال منظر عام پر لائے جانے کا امکان ہے ، اس موقع پر ان کے شوہر اداکار اجے دیوگن سمیت ان کی پوری فیملی بھی موجود ہو گی ۔