ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون نے والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

بالی ووڈ کے نوجوان اداکار و ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون نے والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون نے نئے گھر کی خریداری کے بعد اب والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد ہی نئے گھر میں منتقل ہوجائیں گے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ورون دھون نے والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ اپنی گرل فرینڈ نتاشا کی وجہ سے کیا ہے اور جلد ہی دونوں اس نئے گھر میں شفٹ ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ ورون دھون اور نتاشا بچپن کے دوست ہیں اور دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے تاہم دونوں ہی آپس کے تعلقات پر کوئی بات نہیں کرتے۔