کترینہ کیف انتہائی پُرجوش ، اُن کو خوشخبری مل گئی

ہندوستانی فلموں کی ’’باربی ڈول‘‘ کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی کامیابی پر انتہائی پر جوش دکھائی دے رہی ہیں ،انڈین باکس آفس پر کترینہ کیف کی یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی ہے ۔ ہندوستانی نجی ٹی وی چینل ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق چند سال قبل بننے والی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر ‘‘ کے سیکیوئل کے لئے ہدایت کار علی عباس ظفر کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ نے بالی ووڈ میں ہٹ فلموں کے تسلسل کو برقرار رکھنے والی فلم بن چکی ہے ،کترینہ کیف کے مد مقابل اس فلم میں بھی سلمان خان نے مرکزی کردار نبھایا ہے ،اس فلم میں جتنی تعریف سلمان خان کی ہو رہی ہے اتنی ہی تعریف کی حقدار کترینہ کیف بھی ٹھہری ہیں ،واضح رہے کہ ’’باربی ڈول ‘‘ کترینہ کیف کے حصے میں ایک طویل عرصہ کے بعد کسی فلم کی کامیابی ہاتھ آئی ہے جس کی وجہ سے باربی ڈول انتہائی پر جوش اور خوش دکھائی دے رہی ہیں ۔

فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ میں کترینہ کیف جہاں ایک انتہائی پاور فل رول میں دکھائی دے رہی ہیں وہیں ان کے ایکشن مناظر کو کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے ۔بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ فلم میں سلمان خان کی موجودگی کے باوجود لوگ میرے کردار کی تعریف اور میری اداکاری کی تعریف کر رہے ہیں جو میرے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ اب بھارتی فلموں میں بھی اب اداکاراؤں کو بھی طاقتور رول میں دکھایا جا رہا ہے اور لوگ بھی انہیں پسند کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ ’’تائیگر زندہ ہے ‘‘ کے بعد رواں سال 2018ء میں کترینہ کیف کی ایک اور فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان ‘‘ بھی ریلیز ہونے والی ہے ،جس سے انہیں بہت زیادہ امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں ۔ یش راج فلمز میگا بجٹ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں عامر خان اور امیتابھ بچن کے علاوہ شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی نظر آئیں گے،ایک ہی فلم میں تینوں خانز کی شمولیت کی خبر نے فلمی دنیا میں بھی کھلبلی مچادی ہے۔ اس فلم کی کاسٹ میں تینوں خانز کے علاوہ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی شامل ہیں۔