حریم فاروق سعودی عرب میں وہ کام کرنے جارہی ہیں جو آج تک کوئی پاکستانی اداکارہ نہ کر سکی

پاکستان کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی فلم ’پرچی ‘ 5 جنوری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور پرچی پہلی فلم ہے جو سعودی عرب میں ریلیز کی جائے گی اور یہ اعزاز بھی پاکستانی اداکارہ کے حصے میں آیاہے ۔ ایک نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے پرچی فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی حریم فاروق نے کہا کہ تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے فلم کے ٹریلر اور گانوں کو اتنا پسند کیا اور امید ہے کہ آپ کو فلم کے بھی بے حد پسند آئے گی کیونکہ یہ ہم نے بہت محنت اور صاف نیت سے بنائی ہے ۔ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ فلم کو 12 جنوری کو امریکہ اور کینڈا میں ریلیز کیا جائے گا جبکہ 19 جنوری کو سعودی عرب ، ملیشیاء ، کانگو اور فرانس میں ۔ ان کا کہناتھا کہ پرچی پہلی فلم ہے جو کہ سعودی عرب میں ریلیز کی جائے گی یہ پاکستان کیلئے لمحہ فخر ہے ۔ حریم فاروق اس فلم میں لیڈ ایکٹریس کے رول میں نظر آ ئیں گی جس کا نام ’ایمان ‘ ہو گا جبکہ فلم میں تین ہیروز ہیں اور یہ ایک کامیڈی فلم ہے ۔ اداکارہ نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگ یہ فلم اپنی فیملی کے ہمراہ دیکھنے کیلئے آئیں کیونکہ میں بھی یہ فلم اپنے والد کے ساتھ دیکھوں گی ۔