شاہ رخ خان سب سے زیادہ رومانوی اداکار ہیں، کرینہ کپور

بالی ووڈ کی ’’ بیبو‘‘ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان سب سے زیادہ رومانوی اداکار ہیں اور ان جیسی عادتیں اور ہنر کسی کے پاس نہیں ہے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان اور کنگ شاہ رخ خان ایک ٹاک شو میں شریک تھے جہاں وہ ایک دوسرے کے حوالے سے سوالات کے جوابات دے رہے تھے ۔ اسی دوران جب اداکارہ سے شاہ رخ خان کے بارے میں پوچھا گیا کہ تو کرینہ کا کہنا تھا کہ کنگ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ رومانوی اداکار ہیں۔

جب آپ دنیا کے کسی کونے پر جائیں اور وہاں کوئی بھارت کا نام لے تو سب سے پہلے آپ کے ذہن میں اداکار شاہ رخ خان ہی آئیں گے ۔ کرینہ کپور نے مزید کہا کہ شا ہ رخ خان اپنے کرداروں کی ہی بدولت لوگوں کے بہت قریب ہوئے، ان کی ایمانداری ، لوگوں سے محبت کرنے کے جذبے اور خوش مزاجی نے انہیں اپنے مداحوں کے بہت قریب کیا، یہ عادتیں اور ہنرکسی اور اداکار کے پاس نہیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں بذات خود شاہ رخ سے خوب باتیں کرنا پسند ہیں کیونکہ وہ ایسے اداکار ہیں، جو مختلف چیزوں اور معاملات کو بہترین انداز میں سمجھتے ہیں۔