’’میں فلم میں یہ کام نہیں کر سکتا‘‘ سلمان خان کا دبنگ اعلان ، سب کے دل جیت لئے

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے اپنے بالی ووڈ کرئیرمیں ہر طرح کا کردار ادا کیا لیکن وہ انڈسٹری میں کسی بھی کردار کے حوالے سے کوئی نہ کوئی اصول ہدایتکار کے سامنے رکھتے ہیں تاہم اب اگلی فلم میں اداکار نے بے باک مناظرکی عکسبندی سے صاف انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے کچھ عرصہ قبل ہی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اب وہ کسی بھی فلم میں منفی کردار سمیت بے باک مناظر کی عکسبندی نہیں کرائیں گے۔

اسی حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم’’ریس 3‘‘ کے لیے بھی کسی بھی قسم کے بے باک مناظر کی عکسبندی سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم مزاح پر مبنی ہونی چاہیے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کے ذریعے وہ مداحوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ فلم ایسی ہوکہ دیکھنے والے فلم دیکھنے کے دوران بے چین ہوجائیں یا اس میں ایسے کوئی مناظرنہ ہوں جو فیملی کے ساتھ نہ دیکھے جاسکیں جب کہ سلمان خان نے فلم کے ایک سین بھی کٹوا دیا جس میں منشیات بھی دکھائی جاتی کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ بچے یا نوجوان منشیات کی جانب راغب ہوں۔