معروف بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا نے کس نامور کشمیری بزنس مین سے شادی کر لی؟ تصاویر لنک میں

معروف بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر 90 کی دہائی میں تیزی سے ابھر کر سامنے آئیں اور اپنی جاندار اداکاری اور رقص سے فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام بنا لیا، ارمیلا کی خوبصورتی ، جاندار اداکاری اور رقص میں خصوصی مہارت نے انہیں جلد ہی صف اول کی ہیروئنوں میں لا کھڑا کیا۔ ارمیلا نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان اور دنیا بھر میں اردو ہندی جاننے والے افراد میں یکساں مقبول ہیں۔ 90 کی دہائی کے اختتام پر اپنے کیئرئیر کے عروج پر پہنچ چکی تھیں اور پھر اچانک ارمیلا نے شوبز کی سرگرمیوں سے آہستہ آہستہ کنارہ کشی اختیار کرنا شروع کر دی اور اب وہ شوبز کی سرگرمیوں سے خود کو دور ہی رکھتی ہیں۔

ارمیلا نے حال ہی میں ایک ماڈل اور کشمیری بزنس مین محسن اختر سے شادی کی ہے ۔ ارمیلا اور محسن اختر کی شادی کی تقریب میں صرف ان کے دوست اور خاندان کے چند لوگ موجود تھے، ارمیلا نے شوبز شخصیات کو اپنی شادی میں مدعو نہیں کیا تھا۔ دونوں کی پہلی ملاقات دسمبر 2014ء میں ایک ڈیزائینر مانیش ملہوترا کی بھتیجی کی شادی میں ہوئی اور آہستہ آہستہ کرتے دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے اور زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کر لیا۔ ارمیلا نے اپنے ماڈل اور کشمیری بزنس مین شوہر محسن اختر میر کے ساتھ چند خوشگوار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔