مسلسل 30سال تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنیوالی شبنم کی74ویں سالگرہ منائی گئی

ماضی کی معروف اداکارہ جھرنا باسک المعروف شبنم کی74ویں سالگرہ منائی گئی‘ شبنم نی1960سے 1980 کی دہائی تک مسلسل تیس سال تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا‘ انہوں نے اپنی عمدہ اداکاری کی بنیاد پر 13 مرتبہ ایوارڈز حاصل کئے‘ شبنم کی یاد گار فلموں میں آئینہ‘ بندش‘ شمع اور پروانہ‘ درشن اور عندلیب شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ 17اگست 1942کو پیدا ہوئیں ان کا اصل نام جھرناباسک ہے اور ان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ شبنم نے 1958 میں بنگالی فلم راجدھا نیربوکے سے فلمی سفر کا آغاز یا۔ فلم راجدھا نیربوکے کے دوران ہی رابن گھوش سے شادی ہوئی۔

شبنم کی پہلی اردو فلم 1962ء میں چندا تھی جبکہ ان کی یاد گار فلموں میں آئینہ‘ بندس‘ شمع اور پروانہ‘ درشن‘ عندلیب شامل ہیں۔

شبنم کی جوڑی محمد علی ‘ شاہد‘ وحید مرا‘ رحمن اور ندیم کے ساتھ پسند کی گئی۔ شبنم کی 160 فلموں میں 152 اردو‘ 14بنگالی اور 4 پنجابی فلمیں شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی عمدہ اداکارہ کی بنیاد پر تیرہ مرتبہ ایوارڈز بھی حاصل کئے۔ ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم 1997ء میں اولاد کی قسم تھی۔ شبم نے مسلسل تیس سال تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا۔