مائیکروسافٹ اور گوگل مل کر پلے سٹور کے لیے مزید ویب ایپس بنائیں گے

مائیکروسافٹ اپنی ڈیوائسز جیسے سرفس ڈاوؤ وغیرہ سے زیادہ اینڈروئیڈ کے لیے سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ گوگل کے ساتھ مل کر اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے ویب ایپس بنائے گا۔ یہ ایپس پلے سٹور کے ذریعے انسٹال کی جاسکیں گی۔

مائیکروسافٹ کے PWABuilder ٹول سے بنائی گئی ایپس گوگل کی Bubblewrap یوٹیلیٹی اور لائبریری کو استعمال کر کے نئے فیچرز کا فائدہ اٹھائیں گی، جن میں ویب شارٹ کٹس کے نئے سٹینڈرڈ، وژیول کسٹومائزیشن اور پش نوٹیفیکیشن شامل ہیں۔ مائیکروسافٹ کی ٹول کٹ استعمال کرتے ہوئے اب زیادہ ڈویلپرز اینڈروئیڈ کے لیے بہتر ایپس بنا سکیں گے۔