انجینیئرنگ کا شاہکار ، چین میں دُنیا کے سب سے طویل پُل کا افتتاح کر دیا گیا ، پُل کی لمبائی 55 کلومیٹر اور لاگت 20 ارب ڈالر

چین کے صدر ژی جن پنگ نے سمندر پر بنے دنیا کے سب سے بڑے پل کا افتتاح کر دیا ،55 کلومیٹر طویل پل پر 20 ارب ڈالر لاگت آئی ہے ۔ سمندر پر بنا سب سے بڑا پل ہانگ کانگ اور مکاو کو چین سے جوڑے گا ۔ چینی میڈیا کے مطابق 55 کلومیٹر طویل مکاو برج کی تعمیر کا آغاز 15 دسمبر 2009 کو کیا گیا تھا ۔ چین کے شہر زہوہائی میں ہونے والی تقریب میں چینی صدر ژی جن پنگ کے علاوہ ہانگ کانگ اور مکاو شہر کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔ اس پل میں زیر زمین سرنگ کا راستہ بھی شامل ہے ۔ 55 کلو میٹر طویل اس پل میں 6 اعشاریہ 7 کلومیٹر کی ٹنل بھی شامل ہے ۔

جس کے علاوہ باقی 22 اعشاریہ 9 کلو میٹر کے مرکزی برج کے علاوہ ایک مصنوعی جزیرہ بھی بنایا گیا ہے جس پر شاندار لائٹنگ سے لے کر بہترین لینز بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اس تعمیراتی شاہکار کی تیاری کیلئے انجینئرز نے 8 سالوں سے زائد عرصے تک لگاتار محنت کے بعد یہ پلان تیار کیا اور اس کو عملی جامہ پہنایا ۔ برج سے ہانگ کانگ اور زوہائی کے درمیان راستہ 3 گھنٹوں سے سمٹ کر صرف 30 منٹ ہو جائے گا ۔ پل کی تعمیر 2009 میں شروع ہو کر 2016 میں مکمل ہونی تھی تاہم یہ پروجیکٹ کئی عوامل کے باعث تاخیر کا شکار ہو تے ہوئے حال ہی میں مکمل ہوا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں