پاکستانیوں کا موبائل فون ڈیٹا برائے فروخت ، 6 سو روپے میں بغیر تصویر 12 سو روپے میں با تصویر نادرا معلومات کی فراہمی ، حساس ادارے کے انکشافات

موبائل ڈیٹا نادرہ معلومات فرا ہم کر نے والے 3رکنی گروہ کا انکشاف فیس بک پر اکاؤنٹ بنا رکھا ہے کاروا ئی کی جا ئے، حساس ادارے کی رپورٹ ۔ تفصیل کے مطا بق فیصل آباد شہر میں مو با ئل ڈیٹا اور نادرہ معلومات فراہم کر نے والے 3رکنی گروہ کا انکشاف گروہ میں عمر وسیم،حیدر خان اور حسن کھو کھر شا مل ہیں اس گروہ نے فیس بک پر اکاؤنٹ بنا رکھا ہے گروہ 25 سو روپے میں موبا ئل کا مکمل ڈیٹا فرا ہم کر تا ہے اور 6 سو روپے میں بغیر تصویر 12 سو روپے میں با تصویر نادرہ معلومات فرا ہم کرتا ہے حساس ادارے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہےکی یہ پا کستان کے لیے انتہا ئی خطر ناک ہے اس کے خلاف سخت کاراوا ئی ہو نی چا ہیے۔

ذرائع نے بتا یا کہ اس گروہ کی معاونت میں بھی کسی حساس ادارے کا ملازم شریک ہو سکتا ہے اس گروہ کے انکشاف کے بعد ضلعی انتظا میہ اور قا نون نا فذ کر نے والے اداروں میں کھلبلی مچ گئی ذرائع نے بتا یا کہ ایف آئی اے اور سا ئبر کرائم ڈیپارٹمنٹ بھی اس گرو ہ کو پکڑنے کے لیے سر گرم ہو چکا ہے شہر میں قا ئم نیٹ کیفوں اور یو نیورسٹی کالجز کے اطراف بنے ہو ئے نیٹ کیفوں کے گرد گھیرا تنگ کر نے کے لیے قانون نا فذ کر نے والے اداروں کو ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں ۔