ہونڈا سی آر وی ہائیبرڈ 2018 کی اگلے ہفتے رونمائی

ہونڈا کی جانب سے ایس یو وی گاڑی سی آر وی کا ہائیبرڈ ورژن اگلے ہفے متعارف کرایا جارہا ہے۔ یہ جاپانی کمپنی کی پہلی گاڑی ہوگی جو کہ الیکٹرک ایس یو وی ہوگی اور اسے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس گاڑی کو آئندہ ہفتے فرینکفرٹ موٹر شو میں متعارف کرایا جارہا ہے اور ٹو موٹر انٹیلی جنٹ ملٹی موڈ ڈرائیو سسٹم کے ساتھ اس گاڑی میں 2.0 لیٹر آئی وی ٹیک فور سلینڈ پٹرول انجن دیا جائے گا جبکہ الگ سے برقی جنریٹر موٹر بھی ہوگی۔

اس کے علاوہ سی آر وی 2018 ہونڈا کے 1.5 وی ٹیک ٹربو پٹرول انجن کے ساتھ بھی دستیاب ہوگی جو کہ سکس اسپیڈ مینوئل یا سی وی ٹی ٹرانسمیشن کے ساتھ ہوگا۔

اس گاڑی میں تین ڈرائیو موڈ دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک ای وی ڈرائیو، ہائیبرڈ ڈرائیو اور انجن ڈرائیو شامل ہیں۔ ای وی ڈرائیو موڈ میں یہ صرف بیٹریز اور الیکٹرک موٹر پر چلتی ہے جبکہ ہائیبرڈ ڈرائیو موڈ یہ پٹرول انجن کو الیکٹرک جنریٹر موٹر کو طاقت سپلائی کرتی ہے۔

اسی طرح ای وی ڈرائیو میں یہ مکمل طور پر پٹرول انجن پر دوڑتی ہے۔ یہ پہلے کے مقابلے میں کچھ چوڑی اور لمبی ہے اور کمپنی کے مطابق شہروں کے گنجان ٹریفک مین یہ ہائیبرڈ ڈرائیو اور ای وی ڈرائیو میں ہی چلائی جاسکتی ہے تاکہ اس کی افادیت بڑھے۔

اس گاڑی کی قیمت فی الحال سامنے نہیں آسکی تاہم موٹر شو میں اس کا اعلان متوقع ہے۔ یہ گاڑی اگلے سال کے شروع میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔