دنیا کا طویل ترین پل سعودی عرب اور کس ملک کے درمیان بننے جا رہا ہے؟ نیا ریکارڈ قائم

مصری وزیر ٹرانسپورٹ ہشام عرفات نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اور مصر کو جوڑنے والا کنگ سلمان پل دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ثابت ہوگا ۔

قاہرہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینیئرنگ نے کنگ سلمان پل سے متعلق منصوبے کا جائزہ وزارت ٹرانسپورٹ کے حوالے کردیا۔انہوں نے بتایا کہ قاہرہ یونیورسٹی کے اسکالرز نے 4 برس تک جائزہ تیار کیا۔ اسکا پُرخطر پہلو یہ ہے کہ خلیج عقبہ میں بعض مقامات پر سمندر 700 میٹر گہرا ہے اسلئے حد درجہ احتیاط کا طلب گار ہے۔

28 برس قبل مملکت اور مصر کو جوڑنے والے منصوبے کی تجویز سامنے آئی تھی۔ سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے 2013ء کے وسط میں اس پر کام شروع کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم سیاسی حالات کے پیش نظر عملدرآمد ملتوی کردیا گیا تھا۔

دنیا کا طویل ترین پیدل چلنے والوں کا پل سوئٹزرلینڈ میں پہاڑوں کے درمیان اور بلندی پر واقع ہے۔ پہاڑی قصبے ”زرمت“ میں 8 5 میٹر بلند اور 494 میٹر طویل پل دنیا بھر سے آئے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ خطرناک اور ایڈونچر سے بھرپور پل کی تعمیر میں استعمال کی گئی کیبلز کا وزن ہی ساٹھ ہزار کلو گرام سے زائد ہے۔