چینی صدر سردیوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (اردونیوز) وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ چینی صدر سردیوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل چین کیساتھ جڑا ھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا، جو چاہے اسرائیل کو تسلیم کرے پاکستان نہیں کرے گا، وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو چاہے اسرائیل کو تسلیم کرے پاکستان نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک فلسطینی خود فیصلہ نہیں کرتے تب تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، کیونکہ یہی حالات مقبوضہ کشمیر میں ہیں اگر پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر لیتا ہے تو پاکستان کشمیر کو بھی چھوڑ دے گا۔
انٹرویو کرنے والے صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ ”جہانگیر ترین کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان تکلیف میں نظر آئے، خدمات بھی یاد آئیں۔

ویراعظم نے مزید کہا کہ جو چاہے اسرائیل کو تسلیم کرے پاکستان نہیں کرے گا”۔وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ میری پوری زندگی جدوجہد میں گزری، کرکٹ میں آنے سے لے کر شوکت خانم ہسپتال بنانے اور پھر سیاست میں آکر وزیراعظم بننے تک ان تھک محنت کی۔ سب سے زیادہ جدوجہد گزشتہ 2 سال میں کی کیونکہ ملک کے حالات برے تھے، قرضے تھے، گورنمنٹ کے ادارے خسارے میں تھے، جدھر دیکھو تو وہاں نظر آرہا تھا کہ ادارے برباد تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے سیاسی پارٹیاں بنائیں لیکن یہاں دو پارٹی سسٹم میں کوئی اور کامیاب نہیں ہوسکا جبکہ میں نے بہت چھوٹی سی پارٹی بنائی تھی اور دو الیکشنز میں پارٹی ختم ہوئی اور دوبارہ بنی، میں ایک ایسا شخص تھا جسے یہاں کی سیاست کا پتا نہیں تھا، باہر سے سسٹم سے باہر سے آکر میں نے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ویژن یہ تھا کہ ہم نے پاکستان کو ایسا ملک بنانا ہے جس کیلئے اس ملک کو قائم کیا گیا تھا۔
ہم نے مدینہ کی ریاست بنانے کا خواب دیکھا کیونکہ مدینہ کی ریاست منفرد ریاست تھی جہاں قانون سب کیلئے برابر ہے۔ پاکستان کے خراب سسٹم کو بدلنے کیلئے دو سال میں مشکل قدم اٹھائے اور اسی لیے جو چھوٹا سا الیٹ طبقہ ہے وہ اکٹھا ہو گیا ہے کیونکہ اب طاقتور قانون کے نیچے آگئے ہیں۔