کراچی ائیرپورٹ کیلئے ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد (اردو نیوز) کراچی ائیرپورٹ کیلئے ہائی الرٹ جاری، کراچی میں موسلادھار اور مسلسل بارش کا امکان، طیاروں کے سلپ ہونے کا خدشہ، محکمہ فائر کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث کراچی میں موسلادھار اور مسلسل بارش کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کراچی میں 2 روز تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔ شہر قائد میں آندھی طوفان کیساتھ موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسی باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ ائیرپورٹ حکام کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
محکمہ فائر کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موسلادھار بارش اور تیز ہواوں کے چلنے کی وجہ سے رن وے پر طیاروں کے سلپ ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ فائر میں ہائی الرٹ کی واررننگ دی گئی ہے۔ چھوٹے سائز کے فکس ونگ (طیاروں )اور روٹری ونگ (ہیلی کاپٹرز) کے ساتھ اضافی وزن لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جائے ۔ ائیرپورٹ اور اطراف میں نالوں کی صفائی کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔