محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی

لاہور (اُردو نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیشِ نظر صوبہ پنجاب میں دفعہ 144نافذکردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے یہ اقدام کورونا وائرس کو روکنے کیلئے اٹھایا ہے۔ صوبے میں عوامی اجتماعات اور گروپس کے اکٹھے ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے لاہور میں کورونا وائرس کا مریض سامنے آنے کی تردید بھی کی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ ابھی تک پنجاب میں کورونا وائرس کے ایک بھی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے مسرت چیمہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ پنجاب میں ابھی تک 90لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے البتہ تاحال کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے۔تاہم اب محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی ہے۔