پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم ایف16 طیارہ حادثے میں شہید ہو گئے

اسلام آباد(اردونیوز) آج اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا۔ترجمان پاک فضائیہ نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔پاک فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تیارہ ایف-16 تھا۔اس افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے ہیں۔انہوں نے 2019ء میں ہونے والے انٹر سکوارڈرن آرمیمنٹ مقابلے میں بہترین سکور حاصل کیا۔

شہید پائلٹ نے شیر افگن ٹرافی حاصل کی تھی۔ قومی اسمبلی میں شہید پائلٹ کے لیے دعا مغفرت بھی کرائی گئی ہے۔ ۔ پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے یوم پاکستان کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے کی جانے والی ریہرسل کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے،

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ وہ کافی دیر سے اس طیارے کو دیکھ رہے تھے ، پائلٹ کبھی آسمان کی بلندیوں پر چلا جاتا تھا تو کبھی زمین کے قریب واپس آجاتا تھا۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پاک فضائیہ کا طیارہ پہلے آسمان کی بلندیوں پر موجود تھا پھر ایک دم سے زمین کی طرف آنا شروع کر دیا جس کے بعد ممکن طور پر پائلٹ سے طیارہ کنٹرول نہیں ہوا اور طیارہ شکرپڑیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا۔

۔خیال رہے کہ طیارہ اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں گرا۔طیارہ گرنے کے بعد دور سے ہی دھویں کے باڈل اٹھتے دکھائی دئیے۔اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ شاید یہ کوئی مسافر طیارہ ہے تاہم بعد میں بتایا گیا کہ یہ پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ ہے جو ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا۔اسلام آباد میں ان دنوں یوم پاکستان کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے فضائیہ کے جنگی جہاز پروازیں کر رہے ہیں۔