شریف فیملی فلموں میں ہوتی توہرفردایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا، فواد چوہدری

اسلام آباد(اُردو نیوز) وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف فیملی فلموں میں ہوتی توہرفردایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔

جمعرات کو وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ دادا شریف نے بچوں کو سیاست میں لا کر بڑا ٹیلنٹ ضائع کیا، شریف فیملی آج فلموں میں ہوتی توہرفردایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزبھی فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اس ماحول میں مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہوگی، اگر مریم نواز پلی بارگین کے بغیر باہر جاتی ہیں تو پاکستان میں جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہئیں۔