شہبازگل نے سینئر صحافی امتیازعالم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (اردو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل نے سینئر صحافی تجزیہ کار امتیازعالم کو آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے کہا کہ امتیاز عالم تمہیں شرم آنی چاہیے، آپ نے گھٹیا اور اخلاق سے گرا ہوا وزیراعظم کا ٹرمپ کے ساتھ کارٹون ٹویٹ کیا ، امتیاز عالم نے بھی شہبازگل کو برا بھلا کہا اور پروگرام سے چلے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل نے سینئر صحافی عرفان صدیقی کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے امتیاز عالم کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ امتیاز عالم نے گھٹیا اور اخلاق سے گرا ہوا کارٹون ٹویٹ کیا ہے۔ امتیازعالم نے ایک گھٹیاتصویر بناکر ایک برادراسلامی ملک کے سربراہ کے بیٹے کے ساتھ میرے وزیراعظم کی ٹرمپ کے ساتھ تصویر شیئر کی،جس پر امتیاز عالم کو شرم آنی چاہیے، اس عمر میں آپ اس طرح کی گھٹیا ٹویٹس کرتے ہیں۔

جس پر امتیازعالم نے بھی شہبازگل کو برا بھلا کہا۔انہوں نے کہا کہ میں شہبازگل کے ساتھ کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ، یہ گھٹیا انسان ہے۔انہوں نے پوری نسل تباہ کردی ہے، ماؤں بہنوں بیٹیوں کی گالیاں دیتے ہیں۔ جس پر شہبازگل نے کہا کہ آپ کو بھی ہم نے خراب کیا ہے؟ پروگرام میں موجود تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ شہبازگل کو امتیاز عالم کی عمر کا خیال کرنا چاہیے تھا۔

اگرچہ امتیاز عالم نے واقعی غلط اور غیراخلاقی ٹویٹ شیئر کیا ہے۔ جو کہ انتہائی غیرمناسب ہے۔ سینئر تجزیہ کار اوریامقبول جان نے کہا کہ امتیاز عالم کو کسی غیرملکی اخبار کے کارٹون کاسہارا نہیں لینا چاہیے تھا بلکہ وہ خود تجزیہ کار ہیں ان کو خود اپنا تجزیہ یا کارٹون بنا کرشیئر کرنا چاہیے تھا۔ ان کو کسی دوسرے اخبار کا سہارا نہیں لینا چاہیے تھا۔