مریم نواز کو شرمندگی کا سامنا، حکومت پر تنقید کے چکر میں خود اپنا مذاق بنوا بیٹھی اور پھر ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا

اسلام آباد (اُردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو مریم نواز نے اپنی حکومت کی ناکامی کی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت کی سمجھ کر ٹویٹر پر شئیر کر دی تھی۔تاہم اب مریم نواز کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے حکومتی کارگردگی کا پول کھولنے کے چکر میں کیے جانے والا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

مریم نواز نے ٹویٹ میں عالمی بینک کی رپورٹ منسلک کی تھی۔مریم نواز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔واضح رہے مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عالمی بینک کی رپورٹ سے متعلق تراشے پوسٹ کیے جس میں مالی سال 16.2015 اور 2017-18 تک بجٹ کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی تھی۔ رپورٹ میں عالمی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وزارت خزانہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے بھی مریم نواز کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔فیصل جاوید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی حکومت کی بدترین کارگردگی بے نقاب کرنے پر آپ تحسین کی مستحق ہیں۔مریم بی بی آپ نے شاندار کارنامہ سر انجام دیا ہے آپکو سلام پیش کرتے ہیں۔ فیصل جاوید نے مزید کہا کہ سچ بولنے کے لیے یقینا حوصہ درکار ہوتا ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں فیصل جاوید نے کہا کہ اچھا ہوا آپ نے سچ بولا۔براہ مہربانی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کو بے نقاب کرتی رہیں۔فیصل جاوید نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم تو یہ سب باتیں بہت لمبے عرصے سے کر رہے تھے اور آخرکار آپ بھی مان گئیں۔

اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز پر تنقید کی۔ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ مریم نواز ن لیگ بربادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ سفارش سے پاس ہونے والے لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں۔