اسلام آباد (اُردو نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزیر توانائی عمر ایوب خان اور ان کی تمام ٹیم کو 8 ماہ میں 81 ارب روپے اضافی جمع کرنے پر مبارکباد دی ہے، 58 ارب روپے بجلی چوری روکنے سے بچت ہوئی۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں اس وقت 80 فیصد سے زائد علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، سحر اور افطار کے وقت زیرو لوڈ شیڈنگ ہے۔
انہوں نے عمر ایوب اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسی طرح اچھا کام جاری رکھیں، یہ نیا پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید 120 ارب روپے آئندہ سال وصول ہوں گے، سرکلر ڈیپٹ پہلے ہی 38 ارب روپے سے کم ہو کر 26 ارب روپے تک آ چکا ہے اور آئندہ دسمبر تک یہ صفر ہو جائے گا جبکہ بقایا جات میں سے 100 ارب روپے اضافی ریکور ہوں گے۔
مزید براں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں درآمدی تیل پر انحصار 30 فیصد تک آ جائے گا۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں درآمد شدہ تیل پر انحصار 41 فیصد سے کم ہو کر 30 فیصد تک رہ جائے گا اور دس سال بعد ہائیڈل قابل تجدید اور تھر کول سمیت مقامی تیل کے استعمال سے یہ 20 فیصد تک آ جائے گا۔
I congratulate Omar Ayub and his whole team. Rs 81 billion increase in collection in 8 months. Rs 58 billion from theft control. 80 percent of the country free from load shedding. Zero load shedding at sehr and iftar. Keep up the good work. This is Naya Pakistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 24, 2019
Another Rs 120 bn to be recovered next year; flow of circular debt already reduced from Rs 38 bn per month to Rs 26 bn and to be zero by next December. Rs 100 bn Additional will be recovered from old receivables. https://t.co/GUIZZKMuz4
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 24, 2019