12 سالہ بچے نے دو سالہ بچے کو قتل کر دیا

گجرات (ویب ڈیسک) 12 سالہ بچے نے دو سالہ بچے کو قتل دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گجرات میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔گجرات میں دو سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا لیکن حیران کن طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچے کو قتل کرنے والے قاتل کی عمر بھی محض 12 سال ہے۔اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارہ سال کے عمر نے دو سال کے اذہان کو اٹھایا ہوا ہے۔عمر نے ننھے بچے کو اٹھا کر گٹر میں پھینک دیا۔اذہان اس وقت گلی میں کھیل رہا تھا جب عمر نے اسے اٹھایا اور گٹر میں پھینک دیا۔اذاہان گٹر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔بچے کی والدہ نے پڑوسن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کے زریعے سے اپنے بیٹے کے زریعے سے میرے بیٹے کو قتل کروایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ قاتل اور اس کی والدہ کو حراست میں لے لیا ہے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ خاتون نے بدلے کی آگ میں دوسری ماں کی گود اجاڑ دی ہے۔دو سالہ اذہان دو خواتین کی آپس کی لڑائی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ خیال رہے اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ معاشرے میں عدم برداشت پروان چڑھ رہی ہے۔

ں ایک سنگ دِل عورت نے اپنے 14 سالہ بچے کو محض اس بات پر قتل کر دیا کہ اُس نے ہوم ورک کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ماں نے بچے کو پڑھائی کرنے کے لیے کہا تو اُس نے ماں کی بات ماننے میں کچھ پس و پیش کی، بس اسی بات پر اس خاتون کا پارہ ہو گیا۔ وہ کچن میں گئی اور وہاں سے تیز دھار چھُری اُٹھا لائی اور بچے کو ایک بار پھر پڑھائی کرنے کو کہا۔ مگر دُوسری بار بھی بچے کی جانب سے انکار پر ماں نے اپنے لخت جگر کے سینے میں چاقو گھونپ دیا تھا۔